کراچی( صباح نیوز)اسوہ ابراہیم کی پیروی اس بات کا عزم ہے کہ اللہ کی راہ میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔ حج اور قربانی خاندان ابراہیم کی سنت ہے۔قربانی کا عمل اللہ کو بے حد محبوب ہے۔جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی ناظمہ صوبہ سندھ رخشندہ منیب نے عید الاضحی کے موقع پرجاری اپنے پیغام میں مزید کہاکہ اللہ کو خالص عمل مطلوب ہے ۔نام و نمود مقابلہ بازی اور اپنی بڑائی کا زعم قربانی کے نیک عمل کو ضائع کر دیتا ہے۔
عید الاضحی کے موقع پر یہ عزم و اظہار ہو نا چاہئے کہ ایمان اطاعت سے اور محبت قربانی سے مشروط ہے وہیں یہ اعلان کہ حق کی راہ میں کوء مداہنت نہیں کی جائے گی۔بحیثیت مسلمان پوری زندگی رب کی رضا کے حصول کے لیے کامل جدوجہد اور اپنے قول و فعل سے ممکنہ حد تک قربانی دینا ہی مومن کی معراج ہے