کوئٹہ ( صباح نیوز)بلوچستان ہائی کورٹ کے پانچ نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا.
چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان نے نئے تعینات ہونے ججزسے حلف لیا حلف برداری کی تقریب بلوچستان ہائی کورٹ میں منقعد ہوئی جس میں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان نے پانچ نئے ایڈیشنل ججز جسٹس اقبال احمد کاسی۔ جسٹس شوکت علی رخشانی، جسٹس گل حسن ترین۔
جسٹس محمد عامر نواز رانا اور جسٹس سردار احمد حلیمی سے حلف لیا تقریب حلف برداری میں بلوچستان ہائی کورٹ کے جج صاحبان، سابق ججز اور وکلاء نے شرکت کی پانچ نئے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی سے بلوچستان ہائی کورٹ میں ججز کی مجموعی تعداد چودہ ہوگئی۔