سری نگر(کے پی آئی)مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں میں بھارتی فوج نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دیں۔
بھارتی فوج اور نیم فوجی اہلکاروں نے ضلع کولگام کے علاقے ہدیگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران لوگوں کو ہراساں کیا اور دو نوجوانوں کو گرفتار کیا۔
فوجی دستے سری نگر، گاندربل، بارہمولہ، پلوامہ، اسلام آباد، شوپیاں اور سری نگر جموں شاہراہ کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں بھی کر رہے ہیں۔ ان کارروائیوں کے دوران فوجی مسافروں اور یہاں تک کہ پیدل چلنے والوں کو بھی پکڑ رہے ہیں
ضلع کولگام کے علاقے ہدیگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس نے دعوی کیا ہے یہ خود سپردگی کرنے والے عسکریت پسند ہیں۔