بھارتی فوج نے  سال 2022 کے پہلے پانچ ماہ میں 140کشمیریوں کو شہید کیا


سری نگر: بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران سال 2022   کے دوران یکم جنوری سے جولائی کے پہلے ہفتے تک 5لڑکوں سمیت 140کشمیریوں کو شہید کیا۔ ان میں سے 19نوجوانوں کو جعلی مقابلوں شہید کیا گیاجبکہ اس عرصے کے دوران 854افراد کو گرفتار کیاگیا۔

فوجیوں نے تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران کیمیائی مواد استعمال کر کے 34مکانوں اور عمارتوں کو بھی تباہ کیا۔

ہزاروں حریت رہنمائوں بشمول مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، نعیم احمد خان، آسیہ اندرابی، غلام احمد گلزارکے علاوہ انسانی حقوق کے کارکن، مذہبی اسکالر اور صحافی تہاڑ جیل سمیت بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی دیگر جیلوں میںگزشتہ5برس سے مسلسل نظر بند ہیں ۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے سرینگر میں کہا ہے کہ بھارت نے تنازعہ کشمیر کا پرامن سیاسی حل تلاش کرنے کے بجائے جموں و کشمیر کو اپنے سیاسی منصوبوں کی آزمائش کیلئے ایک لیبارٹری بنادیا ہے ۔ حریت کانفرنس نے پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ایکٹ جیسے کالے قوانین کے تحت کشمیری نوجوانوں کی گرفتاری کی بھی شدید مذمت کی ۔