اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) پروگرام معطل ہونے یا تاخیر سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام ٹریک پر ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ انسداد بدعنوانی کے قوانین کی وجہ سے آئی ایم ایف پروگرام معطل ہونے یا اس میں تاخیرکے حوالہ سے بعض ٹوئٹس اورخبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام درست اندازمیں آگے بڑھ رہا ہے۔