سرینگر (صباح نیوز) مقبوضہ کشمیرمیں جموں وکشمیر ماس موومنٹ کے سیکریٹری جنرل پرنس سلیم اور نیو جینئس پبلک سکول کے پرنسپل اعجاز احمد کے بہنوئی محمد امین اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، محمد امین کی نمازجنازہ لال بازار سرینگر میں ادا کی گئی جس میں حریت کانفرنس کے سرکرہ رہنماؤں سمیت زندگی کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،بعد میں انھیں وہاں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ،
حریت کانفرنس کی سینئر رہنما اور جموں وکشمیر ماس موومنٹ کی سربراہ فریدہ بہن جی نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل پرنس سلیم سے ان کے بہنوئی پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین سے اظہار ہمددری بھی کیا، جنازے کے بعدفریدہ بہن جی نے مرحوم کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان سے اظہار تعزیت کیا،
اس موقع پر حریت کے کئی رہنما وں کے علاوہ جموں وکشمیر ماس موومنٹ کے مرکزی رہنما معراج الدین ذرگر ، عبدالرشید لون ،محمدیاسین بٹ ادر دیگر رہنماء بھی موجود تھے ، بعد میں انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعاء بھی کی گئی