بی جے پی اپنے نفرت انگیز ایجنڈے کے لیے مجرمانہ عناصر کا استعمال کر رہی ہے،محبوبہ مفتی


سری نگر(صباح نیوز)پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے  کہا ہے کہ  بی جے پی اپنے نفرت انگیز  ایجنڈے کے لیے  مجرمانہ عناصر کا استعمال کر رہی ہے ۔

ایک ٹویٹ میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ  پہلے ادے پور کا قاتل اور اب راجوری میں پکڑا گیا عسکریت پسند دونوں کے بی جے پی کے ساتھ سرگرم روابط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اپنے فرقہ وارانہ تقسیم اور نفرت کے ایجنڈے کو برقرار رکھنے کے لیے مجرمانہ عناصر کا استعمال کر رہی ہے۔

سابق وزیر اعلی نے کہا کہ اگر یہ ملزمان اپوزیشن کے ساتھ منسلک ہوتے تو متعدد ایف آئی آر درج کرائی جاتیں۔”ذرا تصور کریں کہ کیا ان مجرموں میں سے کسی کا تعلق کسی اپوزیشن سے  ہوتا تو اب تک  متعدد ایف آئی آر درج کی جاچکی ہوتی ۔ گوڈی میڈیا اپوزیشن کو بدنام کرنے کے لیے لامتناہی پرائم ٹائم اسپیس کا ستعمال کرتا۔