نئی دہلی(صباح نیوز) بھارتی ہیکرز نے چین اور پاکستان پر سائبر حملہ کرنے کی کوشش کی ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ہیکرز کی جانب سے چین اور پاکستان کے دفاعی اور سرکاری اداروں کی ویب سائٹس ہیک کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی ہیکرز کی ٹیم بھارتی دار الحکومت نئی دہلی سے کام کر رہی ہے جبکہ انہوں نے ویب سائٹس ہیک کرتے ہوئے خود کو خفیہ رکھنے کی کوشش نہیں کی۔یاد رہے کہ چند ماہ قبل بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے ٹیلی فون کو اسرائیلی ہیکنگ سافٹ ویئر سے ہیک کرنے کی کوشش کا انکشاف ہوا تھا۔ب
رطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ ہیکرز کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے پرانے نمبر کو ہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق جس وقت نمبر ہیک کرنے کی کوشش کی گئی اس وقت عمران خان وزیراعظم نہیں تھے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی ایجنسیوں نے چینی صحافیوں اورسکھ علیحدگی پسند رہنمائوں کے ٹیلی فون بھی ہیک کیے۔