ٹیکنالوجی کا مثبت استعمال روشن مستقبل کی ضمانت ہے، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کا مثبت استعمال روشن مستقبل کی ضمانت ہے اور پاکستان اس کی جانب گامزن ہے ، ہم ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی توسیع اور شہری و دیہی آبادیوں کی مواصلاتی رابطوں تک رسائی کے لیے کوشاں اور پر عزم ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو نیشنل براڈ بینڈ نیٹ ورک فورم2024 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فورم ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ہمارے عزم کا اظہار کرتا ہے اور براڈ بینڈ رابطہ کاری، عالمی اقتصادی و کاروباری ترقی، سماجی ترقی اور جدت کے لئے اہمیت کا حامل ہے ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ صحت ، سیفٹی ، عوامی بہبود اور زندگی کے تمام شعبوں میں براڈبینڈ مرکزی حیثیت رکھتا ہے ، ابھی بھی لاکھوں لوگ براڈبینڈ سہولت سے محروم ہیں، چیلنجز پر قابو پانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل سروس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پی ٹی اے کا کردار قابل ستائش ہے، اس حوالے سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ خصوصی اہمیت کی حامل ہے، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے حوالے سے موجودہ کام سے یہ کہا جا سکتا ہے کہ اس شعبے میں پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی کے بڑھتے ہوئے رجحان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا کردار انتہائی اہم ہے، معیشت کی بہتری کے لئے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر پر کام کرنے کی ضرورت ہے اور نوجوان نسل کو آئی ٹی کے بڑھتے ہوئے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل سروس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پی ٹی اے کا کردار قابل ستائش ہے، اس حوالے سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ خصوصی اہمیت کی حامل ہے، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے حوالے سے موجودہ کام سے یہ کہا جا سکتا ہے کہ اس شعبے میں پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی کے بڑھتے ہوئے رجحان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا کردار انتہائی اہم ہے، معیشت کی بہتری کے لئے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر پر کام کرنے کی ضرورت ہے اور نوجوان نسل کو آئی ٹی کے بڑھتے ہوئے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔