فواد چوہدری کی 4ارب ڈالرز کی مفاہمتی یادداشت پر عمل نہ ہوسکا


اسلام آباد(صباح نیوز) پی ٹی آئی حکومت کے دوران اس وقت کے وفاقی وزیر فواد چوہدری کی 4 ارب ڈالرز کی مفاہمتی یادداشت پر عمل نہ ہوسکا۔ اکتوبر 2020میں اس وقت کے وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے برطانوی کمپنی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے بعد اعلان کیا کہ 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آرہی ہے، بجلی پر چلنے والی بسیں لا رہے ہیں۔

مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے 6 ماہ بعد تک فواد چوہدری کے پاس سائنس و ٹیکنالوجی کا قلمدان رہا لیکن پریس کانفرنس کے بعد کوئی عملی کام نہیں ہوا۔ بعد میں پتا چلا کہ مفاہمتی یادداشت اصل میں ایک غلط فہمی ثابت ہوئی کیونکہ فواد چوہدری کے پاس اس یادداشت پر دستخط کرنے کے اختیارات نہیں تھے اور نہ ہی انہوں نے ضابطے کی کارروائی پر عمل کیا جس کے باعث یہ پروجیکٹ شروع ہی نہ ہو سکا۔