صیہونی افواج کے زیر عتاب فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لیے ہمیں بحیثیت قوم متحرک ہونا پڑے گا،وزیراعظم محمد شہباز شریف

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صیہونی افواج کے زیر عتاب فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لیے ہمیں بحیثیت قوم متحرک ہونا پڑے گا، وزیراعظم نے تین دن میں حکومت پاکستان کی جانب سے فلسطین کے لیے امدادی پروگرام کا لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت جاری کیں،پرائم منسٹر آفس(پریس ونگ) سے جاری تفصیلا ت کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت غزہ اور فلسطین میں پاکستان کی جانب سے امدادی سامان بھیجنے کی پیشرفت کے حوالے سے اجلاس ہوا،

اس موقع پر وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اکتوبر 2023 سے اب تک پاکستان کی جانب سے 1810 ٹن پر مشتمل ادویات، غذائی سامان، ملبوسات اور دیگر امدادی اشیا کی دس کھیپ فلسطین بھیجی جا چکی ہیں، جبکہ بریفنگ میں بتایا گیاکہ حکومت پاکستان لبنان میں پھنسے 71 پاکستانی شہریوں کو بذریعہ دمشق وطن واپس لا رہی ہے، مزید پاکستانی شہریوں کو جنگ زدہ علاقوں سے وطن واپس لانے کے لیے اقدامات لیے جا رہے ہیں،

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صیہونی افواج کے زیر عتاب فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لیے ہمیں بحیثیت قوم متحرک ہونا پڑے گا، وزیراعظم نے تین دن میں حکومت پاکستان کی جانب سے فلسطین کے لیے امدادی پروگرام کا لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مدادی سرگرمیوں میں ملک کی معروف این جی اوز کو شامل کیا جائے، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ غزہ سے تعلق رکھنے والے زیادہ سے زیادہ طلبا کو پاکستان میں تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں،  اس سرگرمی میں سرکاری اور نجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے تعلیمی اداروں کی شرکت یقینی بنائی جائے