کرپشن میں لتھڑے ڈاکو گیارہ سو ارب کے کیس ٹھکانے لگا چکے ہیں، شہباز گل


  اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہکرپشن میں لتھڑے ڈاکو گیارہ سو ارب کے کیس ٹھکانے لگا چکے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی بلند ترین سطح 32.01 تک جا پہنچی ہے،12فیصد مہنگائی پر لانگ مارچ کرنے والوں نے تین ماہ میں اسے بلند ترین سطح پر پہنچا دیا جو اگلے ماہ مزید بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ بے حس، نااہل، کرپشن میں لتھڑے ڈاکوں کا ٹولہ اپنے گیارہ سو ارب کے کیس ٹھکانے لگا چکا ہے۔