وزیراعظم شہباز شریف سے شاہ زین بگٹی اورایمل ولی خان کی الگ الگ ملاقات


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر شاہ زین بگٹی اورعوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان  نے الگ الگ ملاقات کی،وزیراعظم کیساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں  ملک کی سیاسی  اور مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف سے  وفاقی وزیر براے نارکوٹکس کنٹرول نواب شاہ زین بگٹی نے اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی سیاسی  اور مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،

ملاقات کے دوران  وزارت  نارکوٹکس کنٹرول کے امور پر بات چیت ہوئی، وزیراعظم محمد شہباز شریف سے  عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان نے اسلام آباد میں الگ ملاقات کی، ملاقات میں ملک  کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔