سرکاری اشتہارات کی تقسیم میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی حکومت نے سرکاری اشتہارات کی تقسیم میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ اطلاعات و نشریات کی وزیر مریم اور نگزیب کی زیر صدارت اسلام آباد میں ایک اجلاس میں کیاگیا۔اس جدید نظام سے اخبارات اور جرائد کی اشاعت کی جانچ پڑتال میں مدد ملے گی۔

اجلاس کو سنٹرل میڈیا لسٹ پر موجود اخبارات اور جرائد کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں  فیصلہ کیا گیا کہ باقاعدگی سے شائع ہونے والے اخبارات اور جرائد کو ہی اشہارات دیے جائیں گے۔