سکردو میں برف پگھلنے کی وجہ سے پانی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے، شیری رحمان


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ سکردو میں برف پگھلنے کی وجہ سے پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیری رحمان نے ہنزہ میں گرمی کی شدت بڑھنے سے گلیشیئر پگھلنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بروقت ٹیم ورک نے جانوں کے ضیاع کو روکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جی بی انتظامیہ اور ڈی ڈی ایم اے کو چوکس رہنے کیلئے الرٹ کیا گیا کیونکہ برف پگھلنے کی وجہ سے پانی کی سطح غیر مستحکم ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ برف پگھلنے کی وجہ سے پہاڑی، ندی نالوں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برف پگھلنے کی وجہ سے سکردو کی ایک جھیل میں خوفناک سیلاب ہے۔