حکومت عوام پر ناقابل برداشت بوجھ ڈال رہی ہے، عمران خان


اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت عوام پر ناقابل برداشت بوجھ ڈال رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں سابق وزیراعظم نے پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مہنگائی کے متعلق بات کی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت خود کو 11سوارب روپے کا این آر او دے رہی ہے اور عوام پر ناقابل برداشت بوجھ ڈال رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے روس سے سستا تیل نہیں خریدا اور پیٹرول کی قیمت میں 99 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 133 روپے کا اضافہ کیا گیا۔

اس موقع پر عمران خان نے عوام سے اپیل ہے کہ عوام مہنگائی کے خلاف ہمارے احتجاج میں شامل ہوں۔