دبئی(صباح نیوز)متحدہ عرب امارات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 فیصد اضافہ ہوگیا۔ پٹرول کی فی لیٹر قیمت 4.63 درہم یعنی پاکستانی 257 روپے ہوگئی ۔
ڈیزل کی قیمت میں 15 فیصد اضافہ ہونے کے بعد فی لیٹر قیمت 4.76 درہم یعنی پاکستانی 265 روپے کردی گئی ۔
واضح رہے کہ عرب امارات میں 4 ماہ کے دوران تیل کی قیمتوں میں 100 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے۔