حکومتی پالیسیوں سے ناراض اور خدشات کا ا ظہار کرنے والے پارلیمنٹرین کی وزیراعظم سے ملاقات


اسلام آباد(صباح نیوز)حکومتی پالیسیوں سے ناراض اورقومی اسمبلی میں خدشات کا ا ظہار کرنے والے پارلیمنٹرین کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات،وزیراعظم شہباز شریف سے اسلم بھوتانی ، خالد حسین مگسی،عبید اللہ شادی خیل اور امانت شادی خیل نے ملاقاتیں کیں،

وزیر سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین نے وزیراعظم سے ملاقات میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی اور حکومتی اتحادی اسلم بھوتانی نے اسلام آبا دمیں ملاقات کی،ملاقات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی موجود تھے،

وزیراعظم سے قومی اسمبلی کے رکن  خالد حسین مگسی،عبید اللہ شادی خیل اور امانت شادی خیل نے بھی ملاقات کی، ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیر سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین نے بھی الگ ملاقات کی، ملاقات میں وزیرِ اعظم کو ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔