بلوچستان، انسداد پولیو مہم چوتھے روز بھی جاری رہی

کوئٹہ(صباح نیوز)بلوچستان کے 1ٖ8 اضلاع میں انسداد پولیو مہم آج  چوتھے بھی روز جاری رہی۔  پانچ روزہ مہم میں 12لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین دی جائیگی۔

سیکرٹری صحت نے کہا کہ پولیومہم کی کامیابی کیلئے 4ہزار904ٹیمیں مہم کیلئے تشکیل دی گئیں ، مہم میں کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ، چمن، جعفر آباد کے اضلاع شامل ہیں۔

سیکرٹری صحت بلوچستان نے کہا کہ نصیر آباد، لورالائی، خضدار، قلعہ سیف اللہ، مستونگ، شیرانی اورژوب کے اضلاع بھی شامل ہیں جبکہ پولیو ورکرز کو پولیس، لیویز، ایف سی اور بی سی سکیورٹی فراہم کی گئی ۔سیکرٹری صحت بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں جنوری 2021 سے اب تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔