جولائی کے چوتھے ہفتے  پاکستان جارہا ہوں،سینیٹر اسحاق ڈار


لندن(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان واپسی کیلئے کسی لیگی رہنما کی اجازت نہیں چاہئے،جولائی کے چوتھے ہفتے میں پاکستان جارہا ہوں۔ اور اپنی پارٹی کے قائد کے حکم پر پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیمسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان واپسی کیلئے کسی لیگی رہنما کی اجازت نہیں چاہئے، نواز شریف کا حکم کافی ہے، جولائی کے چوتھے ہفتے میں پاکستان جارہا ہوں  اور اپنی پارٹی کے قائد کے حکم پر پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا ۔ میری وطن واپسی میں وزیراعظم شہباز شریف کی رضامندی شامل ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ  میرے خلاف ایک ہی کیس ہے کو جھوٹ پر مبنی ہے، مجھے تحریک انصاف کی حکومت نے انتقام کا نشانہ بنایا، پاکستان پہنچ کر سینیٹر کا حلف اٹھاؤں گا، وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ پارٹی کریں گی۔