کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ ظلم وجبر لاقانونیت بدعنوانی کے خلاف جماعت اسلامی کی جدوجہد جاری رہےگی سودی نظام مسلط کرنے والوں کے خلاف جماعت اسلامی سپریم کورٹ گئی ہے اب رکاوٹ اسٹیٹ بنک نے ڈالا ہے اے پی ڈی ایم سودی نظام کے خاتمے کیلئے جماعت اسلامی کے پٹیشن کا ساتھ دیں ۔بدقسمتی سے بدعنوانی ،مہنگائی ،بھاری سودی قرضے اوردیگر برائیوں میں اے پی ڈی ایم اورپی ٹی آئی سب ملے ہوئے اورمتحد ہیں ۔جماعت اسلامی سودختم کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے انشاء اللہ سرخروہوگی ۔سودجاری رکھنے کے حوالے سے حکمران دینی جماعتوں اور ان کے سربراہان کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں دینی مدارس کی ملک گیر منظم تنظیم جمعیت طلباء عربیہ بلوچستان کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا وفد میں جمعیت طلبا ء بلوچستان کے منتظم مولانا داداللہ ناصر ،مولانابخت اللہ کاکڑ،صدام حسین کاکڑبھی شامل تھے اس موقع پرجمعیت طلباء عربیہ کے منتظم مولاناداداللہ ناصرنے تنظیم کی جاری سرگرمیوں ،رپورٹ وآئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے مولاناعبدالحق ہاشمی کو آگاہ کیامولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ جماعت اسلامی کے مدارس الحمداللہ نہ صرف دینی وعصری تعلیم فراہم کر رہی ہے بلکہ تعصبات فرقہ واریت ولسانیت سے بھی پاک ہوتی ہے جمعیت طلباء عربیہ نے مدارس کے طلباء وعلمائے کے درمیان بہترین رابطے پیدا کرکے ہرطرف یکسوئی اتحادویکجہتی کی فضا بنادی۔بدقسمی سے ملک پر اسلام وپاکستان بیزارآئی ایم ایف کے نوکر اور امریکی آلہ کارقوتیں مسلط ہیں جس کی وجہ سے آج ملک میں سودی معیشت چل رہی ہے بدترین لوٹ مار اور احتساب نہ ہونے کی وجہ سے ملک کا دارومدارآئی ایم ایف ودیگر کے بھاری سودی قرضوں پر ہیں ہمارے بزدل نااہل ناکام حکمران بھاری سودی قرضے ملنے پر شادیانے بجاتے ہوئے نہیں شرماتے قوم کو بھاری سودی قرضوں کے دلد ل میں فوجی آمروں کیساتھ اے پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی حکومتیں برابر کے شریک ہیں ۔ ہم ہر ظلم کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر جدوجہد کر رہے ہیں ظلم کے نظام کو سپورٹ کرناظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے ۔
بلوچستان کو بھی گزشتہ کئی دہائیوں سے مسلط ٹولے نے تباہ کیا ہے جس کی وجہ سے ہر طرف غربت بے روزگاری پریشانی ومسائل ہیں۔ ان کے ذمہ داربدعنوان عناصر ہے بلدیاتی انتخابات میں نیک نام ،خدمت کے جذبے سے سرشارافراد کو منتخب کیا جائے تاکہ مسائل کے حل کی راہ متعین ہوجائے۔جن پارٹیوں کے ممبران صوبائی وقومی اسمبلی اور سنیٹرزنے باربار اقتدارمیں آکر عوام کے مسائل حل نہیں کیے ان کو دوبارہ آزمانا دانشمندی نہیں۔بلوچستان بلخصوص صوبائی دارالحکومت میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ۔حکمران بلوچستان کے عوام کیساتھ ناانصافی بند کریں