کوئٹہ(صبا ح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ملازمین وامریکی غلاموں سے ملک نہیں چل سکتادیانت دار محب وطن قیادت ہی ملک کوبحرانوں سے بچاسکتے ہیں اے پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں ایک سکے کے دورخ ہیں۔آئی ایم ایف کے احکامات پر عمران خان بھی عمل پیراتھا اور شہبار شریف بھی ۔مہنگائی ان حکمرانوں کی نااہلی ناکامی اور بدعنوانی کی وجہ سے ہے ۔سودی نظام معیشت کیلئے زہرقاتل ہے ۔جماعت اسلامی اکیلی سودی نظام،حکمرانوں کی غفلت وکوتاہی بدعنوانی کے خلاف میدان عمل میں ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ سودی نظام ،بدعنوان حکمرانوںکی وجہ سے قوم حالت جنگ میں ہے جماعت اسلامی نے 23 سال سے سود کے خلاف عدالت وعوام اور سڑکوں پر تحریک چلائی ۔سودی نظام ،بدعنوانی ،آئی ایم ایف کے ملازمین،امریکی غلام عناصر قوم کیلئے زہر قاتل ہے مذہب ،امریکی مداخلت ،نئے پاکستان ،مدینہ کے اسلامی ریاست جیسے نعروں سے حکمرانوں نے ہمیشہ عوام کو بار بار دھوکہ دیا ہے بڑی جماعتوں نے عوام سے ووٹ لیکراقتدارمیں آکر عوام کا ہمیشہ استحصال کیا ۔اسلامی نظام ،دیانت دار ٹیم کی زریعے قوم کو اسلامی پاکستان خوشحال بلوچستان مل سکتا ہے ۔ بلوچستان کے وسائل لوٹنے والوں کا احتساب قریب ہے ۔ ریکوڈک ،سیندک اور سی پیک کے ثمرات سے اہل بلوچستان کو محروم کرنے کے ذمہ داروفاق اوربلوچستان کے سابقہ وموجودہ حکمران ہیں بلوچستان کے عوام کو حقوق ووسائل وترقی سے محروم کرنے کی روش ٹھیک نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہرماہ منی بجٹ لاکر حکمران آئی ایم ایف کے مطالبات مانگ کر عوام پر مہنگائی کے ڈرون حملے کررہے ہیں ہر وقت قربانی کیلئے عوام کو پیش کرنے والے خود کیوں قربانی نہیں دیتے ۔اسٹیٹ بنک سمیت ملکی معیشت آئی ایم ایف کے حوالے سے کرکے عوام دشمنوں نے ناقابل معافی جرم اور قوم کو مستقل معاشی غلامی کے دلدل میں پھنسا دیا جس سے مشکلات وپریشانیوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگا ۔ جماعت اسلامی مہنگائی کے خلاف عوام کے جائز حقوق کے حصول ،بدعنوانی ،امریکی غلامی سے نجات کیلئے تحریک چلاکر حکمرانوں کو خواب غفلت اورقوم کو بیدارکر رہی ہے تاکہ بلوچستان کے تمام علاقوں کے عوام کو ان کے جائز حقوق مل سکیں بلوچستان کے وسائل پر بدعنوان لٹیرے مزے کررہے ہیں جبکہ عوام کاکوئی پوچھنے والا نہیں