مقبوضہ جموں وکشمیر میں امن طاقت کے ذریعے حاصل نہیں کیا جا سکتا،فاروق عبداللہ


سرینگر:مقبوضہ جموں و کشمیر  کے سابق وزیراعلی و نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنا ضدی رویہ ترک اور اپنی کشمیر پالیسی پر نظرثانی کرے کیونکہ طاقت کے ذریعے امن قائم نہیں ہو سکتا۔

فاروق عبداللہ نے ضلع بڈگام کے علاقے ماگام میں پارٹی رہنماوں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے متکبرانہ رویے کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر کے عوام بھارت کی کشمیر پالیسی کی بھاری قیمت چکا رہے ہیں۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ بھارتی حکومت اور مقبوضہ علاقے میں اسکی انتظامیہ دکھاوے کے اقدامات میں مصروف ہیں جبکہ علاقے کے لوگ بڑھتی ہوئی بے روزگاری، ترقیاتی خسارے اور مہنگائی کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہر طرف خوف، اضطراب، تشویش اور عدم تحفظ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لوگوں خاص طور پر نوجوانوں کو دیوار کیساتھ لگا دیا گیا ہے