کراچی(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے سابق میئر کراچی ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ کی وفات پر ان کے گھر پہنچ کر تعزیت،مرحومہ کی درجات بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔علاوہ ازیں
جماعت اسلامی سندھ کے رہنما کاشف شیخ کے برادر نسبتی انتقال کرگئے
جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ کے برادر نسبتی عبد الرزاق شیخ طویل علالت کے بعد جمعہ کی صبح کراچی کی مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے۔
صوبائی امیر محمد حسین محنتی و دیگر ذمے داران نے کاشف سعید شیخ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت درجات بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔