اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم کے رہنما و سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہل خانہ سے تعزیت کی،
وزیراعظم نے مرحومہ کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ، شہباز شریف نے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کی وفات بڑا صدمہ ہے۔