اسلام آباد(صباح نیوز) حکومت کی جانب سے بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اگلے تین ماہ میں بجلی کی قیمت میں 7 روپے 91 پیسے تک اضافہ ہو جائے گا، یکم جولائی سے بجلی کا یونٹ 3 روپے 50 پیسے مہنگا ہو جائے گا۔
یکم اگست سے بجلی کے یونٹ کی قیمت میں مزید 3 روپے 50 پیسے اضافہ ہوگا، ستمبر سے بجلی ٹیرف میں مزید 91 پیسے فی یونٹ بڑھ جائے گا، بنیادی ٹیرف 24 روپے 82 پیسے فی یونٹ ہو جائے گا۔
نیپرا ذرائع کے مطابق 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہو گا۔