بھارتی فورسز نے4 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا


 سری نگر(صباح نیوز) بھارتی فورسز نے4 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ضلع بڈگام کے علاقے چاڈورہ سے تین نوجوانوں  عاشق حسین حجام ، غلام محی الدین ڈار اور طاہر بن احمد ضلع بارہمولہ کے علاقے جوہامہ سے  شاہد احمد پرے کو گرفتار کر لیا گیا .مقبوضہ کشمیر  پولیس نے دعوی  کیا ہے کہ گرفتار ہونے والے عسکریت پسند ہیں۔

شاہد احمد پرے کو بھارتی فوج اورپولیس کی مشترکہ ٹیم نے ضلع بارہمولہ کے علاقے جوہامہ میں ایک ناکے پرگرفتار کیا۔پولیس نے دعوی  کیا ہے کہ شاہد سے   ایک پستول ، ایک پستول میگزین، سات راونڈ اور دو ہینڈ گرینیڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔ دریں اثنا بھارتی  تحقیقاتی ادارے نے مقبوضہ کشمیر کے کئی مقامات پر چھاپے مارے ہیں