علی وزیر طبیعت ناسازی کے باعث سینٹرل جیل کراچی سے جناح اسپتال منتقل


کراچی(صباح نیوز)پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر کو طبیعت ناسازی کے باعث سینٹرل جیل سے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جیل پولیس کے مطابق پی ٹی ایم کے اسیر رہنما کو کمر میں درد اور بلڈ پریشر کی شکایت کے بعد پولیس کی بھاری نفری کی نگرانی میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

علی وزیر کو علاج کی غرض سے بکتر بند میں اسپتال لایا گیا جبکہ ان کی حفاظت پر جیل پولیس کے علاوہ علاقہ پولیس کی بھی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔