باولے کتے نے گیارہ افراد کو کا ٹ لیا


میرپور (صباح نیوز) اکبر روڈ پر  باولے کتے نے متعدد افراد کو کاٹ لیا ڈاگ بائیٹ کا شکار ہونے والے افراد کو سرکاری اسپتال لےجایا گیا جبکہ کتے کو ڈاگ شوٹرز نے گولی ماردی۔

تفصیلات کے مطابق اکبر روڈ پر باولے کتے نے 11افراد کو بری طرح کاٹا اور بھاگ گیا جس کی اطلاع ڈ پٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال کو  دی گئی انہوں نے باولے کتے کو مارنے کیلئے شوٹرز کو فوری ہدایات جاری کیں اور کافی تلاش کے بعد بی تھری کے قریب کتے کو گولی ماردی گئی۔

دوسری جانب زخمیوں کو فوری طور پر سرکاری اسپتال پہنچایا گیا جہاں ایمرجنسی کا عملہ ڈاگ بائیٹ کی اطلاع پر پہلے ہی الرٹ تھا چھ زخمیوں کو ویکسین کرکے اسپتال سے فارغ کردیا گیا جبکہ شہر میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم بھی شروع کردی گئی  ہے