سابق سیکریٹری حکومت سردار محمد اسحاق خان مرحوم کی نماز جنازہ سپورٹس اسٹیڈیم پلندری میں ادا کر دی گئی


پلندری( صباح نیوز)  پونچھ یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور سابق سیکریٹری حکومت سردار محمد اسحاق خان مرحوم کی نماز جنازہ سپورٹس اسٹیڈیم پلندری میں ادا کر دی گئی.

نماز جنازہ شیخ الحدیث حضرت مولانا سعید یوسف خان نے پڑھائی جبکہ نماز جنازہ میں مشیر برائے بہبود آبادی سردار محمد حسین ایڈووکیٹ، سابق وزیر قانون، انصاف و پارلیمانی امور سردار فاروق احمد طاہر، سابق مشیر راجہ مبشر اعجاز، سیکرٹری  صدارتی امور سید آصف حسین شاہ، ریٹائرڈ سیکریٹریز حکومت  سردار نواز خان، راجہ محمد ارشاد، سردار محمد خورشیدخان،شریف ڈار،طارق شعلہ، ملک اسرار،  ریٹائرڈ جسٹس سردار عبدالحمید خان، ، وائس چانسلر پونچھ یونیورسٹی سردار عبدالرؤف خان،،کمشنر پونچھ ڈویژن انصر یعقوب، چیف انجینئر افراز احمد، پونچھ، مظفرآباد اور میر پور ڈویژن سے محکمہ تعمیرات عامہ کے موجودہ اور ریٹائرڈ آفیسران، آزاد کشمیر بھر سے آئی ہوئی سرکردہ شخصیات، سیاسی، سماجی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں، سرکاری آفیسران و اہلکاران ضلع سدھنوتی کی انتظامیہ، آفیسران، وکلائ، صحافیوں، تاجران، سول سوسائٹی سمیت دیگر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی.

مرحوم سردار اسحاق خان گزشتہ روز پلندری کے نواحی گاؤں بیتراں میں ایک روڈ ایکسیڈنٹ کے دوران اس وقت انتقال کر گئے تھے جب وہ اپنی اہلیہ، بہو اور ایک سالہ پوتی کے ہمراہ اپنے آبائی گاؤں گھناس جا رہے تھے کہ راستہ میں گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے سردار محمد اسحاق خان اور ان کی اہلیہ کی موت واقع ہوئی تھی. سردار محمد اسحاق خان  نے اپنی سرکاری ملازمت محکمہ تعمیرات عامہ میں بطور نائب مہتمم شروع کی اور بعد ازاں سیکرٹری حکومت کے عہدہ سے ریٹائر ہوئے جس کے بعد وہ ان دنوں پونچھ یونیورسٹی میں پراجیکٹ ڈائریکٹر کے عہدہ پر اپنی خدمات دے رہے تھے.

مرحوم اپنی سروس کے دوران  زلزلہ کے بعد بناے گئے تعمیر نو کے محکمہ ایرا کے زیلی ادارہ سیرا میں بھی اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں.سردار محمد اسحاق خان کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا، مقررین نے کہا کہ مرحوم ایک انتہائی شریف النفس، قابل، دیانتدار اور فرض شناس آفیسر تھے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعائیں کی