سری نگر…کل جماعتی حریت کانفرنس نے ضلع کپواڑہ ،ضلع کولگام اور ضلع پلوامہ میں جاری فوجی آپریشن میں نہتے شہریوں کے بھاری جانی نقصان پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ عالمی برادی سے کشمیریوں کا قتل عام رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ترجمان کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کا قتل اور غیر قانونی حراست ایک معمول بن گیا ہے جبکہ ہزاروں افراد بغیر کسی جرم کے مقبوضہ علاقے اور بھارتی جیلوں میں بند ہیں اور ان کی مائیں ان کی رہائی کی منتظر ہیں۔
انہوں نے حریت رہنماں آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین، انشا طارق اور دیگر کی جھوٹے مقدمات میں مسلسل غیر قانونی نظربندی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنماں نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ کشمیری سیاسی نظربندوں کی حالت زار کا نوٹس لیں اور انکی رہائی کیلئے آواز اٹھائیں۔۔
ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنماؤں زمرودہ حبیب اور یاسمین راجہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے کی مظلوم ومحکوم خواتین کو قابض بھارتی فو ج کی طرف سے بڑے پیمانے پر بے حرمتی اور تذلیل کا سامنا ہے زمرودہ حبیب اور یاسمین راجہ نے اپنے بیانات میں کہا کہ دنیا خواتین کو بااختیار بنانے کی بات کر رہی ہے لیکن کشمیر میں خواتین کو روز ناانصافی، تذلیل، ہراسانی اور دکھ درد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں نوجوانوں کا قتل اور غیر قانونی حراست ایک معمول بن گیا ہے جبکہ ہزاروں افراد بغیر کسی جرم کے مقبوضہ علاقے اور بھارتی جیلوں میں بند ہیں اور ان کی مائیں ان کی رہائی کی منتظر ہیں۔
انہوں نے حریت رہنماؤں آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین، انشاطارق اور دیگر کی جھوٹے مقدمات میں مسلسل غیر قانونی نظربندی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنماؤں نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ کشمیری سیاسی نظربندوں کی حالت زار کا نوٹس لیں اور انکی رہائی کیلئے آواز اٹھائیں۔