امیر العظیم کا گوادر میں عوامی دھرنے سے اظہار یکجہتی


لاہور(صباح نیوز)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہا ہے کہ گوادر کے عوام ایک طویل عرصے سے پریشانیوں سے دوچار اور اپنے حق کے لیے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔ علاقہ کے ہزاروں افراد کئی روز سے دھرنا دے کر بیٹھے ہوئے ہیں لیکن صوبائی اور مرکزی حکومت کسی طور پر ان کی بات سننے کے لیے تیار نہیں۔

منصورہ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی بے حسی کے سبب لوگوں کا اعتماد جمہوری جدوجہد سے اٹھ جاتا ہے اور معاشرے  میں دہشتگردی کو فروغ ملتا ہے۔ امیر العظیم نے گوادر میں عوامی دھرنے سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہوئے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی گوادر کے عوامی مطالبات کو 28 نومبر کو اسلام آباد کے احتجاج میں بھی بلند کرے گی۔

انہوں مطالبہ کیا کہ مظاہرین کے مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی۔