وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویرالیاس خان کا سردار اسحاق خان اور ان کی اہلیہ کی حادثاتی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار


 پلندری ، اسلام آباد(صباح نیوز) یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر سردار اسحاق خان اور ان کی اہلیہ ٹریفک کے ایک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ یہ حادثہ  اتوار کی شام ان کے آبائی گاؤں بیتراں گھناس کے مقام پر ہوا۔ حادثے میں سردار اسحاق خان کی بہو اور ایک سالہ بچی شدید زخمی ہوگئی ہے ۔ زخمیوں کو پلندری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

دریں اثنا وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویرالیاس خان نے پلندری ٹریفک حادثے میں زندگی کی بازی ہارنے والے پراجیکٹ ڈائریکٹر یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ سردار اسحاق خان اور ان کی اہلیہ کی حادثاتی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے ضلع سدھنوتی کی انتظامیہ کو زخمیوں کی بہتر دیکھ بھال اور علاج کی سہولیات کی فراہمی کی ہدایات جاری کی ہیں۔