سری نگر(صباح نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ ضلع کپواڑا میں قابض بھارتی فوج نے نام نہاد تلاشی مہم کے دوران گھر گھر تلاشی لی اس دوران خواتین اور بچوں تک کو ہراساں اور نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک کشمیری نوجوان شہید ہو گیا۔ شہید ہونے والے نوجوان کی لاش لواحقین کو دینے کے بجائے پولیس کے حوالے کر دی گئی۔