کراچی، ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 افراد جاں بحق


کراچی(صباح نیوز)کراچی کے علاقے عائشہ منزل پل پر ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق افرادکی لاشیں قریبی ہسپتال منتقل کردی گئیں، حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے حادثے کی جگہ پر پہنچ کر ڈمپر میں لگی آگ کو بجھا دیا۔