سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں دستی بم کے دھماکے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا ہے ۔
بھارتی اخبار کے مطابق فوجی حکام نے بتایا ہے کہ کپواڑہ کے گونی پورہ گگٹیال فوجی کیمپ میں ایک اتفاقی حادثے میں ایک دستی بم پھٹ گیا ۔
بم کی زد میں آکرفو جی جوان بھرت یادوونشی زخمی ہو گیا ۔ اسے فوری طور پر فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ ہلاک ہو گیا پولیس نے دفعہ 174 سی آر پی سی کے تحت کارروائی شروع کر دی۔