مظفر آباد(صباح نیوز) حزب المجاہدین نے جنوبی کشمیر میں بھارتی فوج سے جھڑپ میں شہید ہونے والے4 حریت پسندوں کو خراج عقیدت پیں کیا ہے ۔حزب المجاہدین کے آپریشنل چیف کمانڈر ابو عبید اور نائب امیر حزب سیف اللہ خالد نے کہا ہے کہ کولگام کے علاقے کھڈوانی مشی پورہ میں حزب المجاہدین سے وابستہ مجاہد زبیر احمد صوفی اور اس کے ایک ساتھی نے تین دن تک اور اسلام آباد کی تحصیل کوکرناگ کے علاقے ہانگل گنڈ میں جنید احمد بٹ عرف ابرار بھائی اورباسط احمد وانی عرف مصعب بھائی نے دو دن تک بھارتی فورسز کے ساتھ شدید معرکہ آرائی میں متعدد اہلکاروں کو زخمی اور ہلاک کیا اور خود بھی شہادت سے سرفراز ہوئے۔ان مجاہدین نے عملا نہتے ہاتھوں اور بے سرو سامانی کی حالت میں جدید ہتھیاروں سے لیس قابض دشمن کے سینکڑوں سپاہیوں کو کئی دنوں تک بے بس کرکے رکھدیا۔
ابو عبید اورسیف اللہ خالد نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے شہدا مجاہدین کو زبردست خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ ن مجاہدین نے نہتے ہاتھوں اور بے سرو سامانی کی حالت میں جدید ہتھیاروں سے لیس قابض دشمن کے سینکڑوں سپاہیوں کو کئی دنوں تک بے بس کرکے رکھدیا۔اور اپنا لہو بہا کر یہ یہ پیغام دیا کہ کشمیری قوم کسی بھی صورت غلامی کی زندگی اختیار کرنے پر تیار نہیں ہوگی اورشیر کی ایک دن کی زندگی کوگیدڑکی سو سالہ زندگی پر ترجیح دے گی۔اللہ تعلی ان کے درجات بلند اور ورثا کو صبر جمیل عظا فرمائے۔دونوں رہنماوں واضح کیا کہ حصول منزل تک جدوجہد جاری رہے گی اس امید کے ساتھ کہ آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا۔