اسلام آباد(صباح نیوز)ملک بھرمیں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار577 میگاواٹ رہ گیا ۔پاور ڈویژن کی جانب سے بتایا گیاکہ ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 923 میگاواٹ اور طلب 27 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔
پن بجلی ذرائع سے 5 ہزار 269 میگاواٹ جبکہ سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 572 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔پاور ڈویژن نے بتایا کہ ونڈ پلانٹس سے پیداوار 1 ہزار 539 میگاواٹ اور سولر پلانٹس سے 500 میگاواٹ ہے۔
بگاس سے چلنے والے پلانٹس 137میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں اور جوہری ایندھن سے 2 ہزار 239 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔پاور ڈویژن نے یہ بھی بتایا کہ مختلف شہروں میں 12 گھنٹوں تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔