جماعت اسلامی خواتین کراچی کی مجلس شوریٰ کی نو منتخب اراکین کا اعلان کردیا گیا


کراچی (صباح نیوز)جماعت اسلامی کراچی کی مجلس شوریٰ برائے 2022_2024 کے انتخابات مکمل ہوگئے ۔جماعت اسلامی (حلقہ خواتین )کراچی کی شوریٰ نے انتخابات کے بعد ادارہ نورحق میں شوریٰ کے اجلاس میں نومنتخب اراکین شوریٰ حلقہ خواتین کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ۔نومنتخب اراکین شوریٰ نے اجلاس میں حلف اٹھایا۔

ضلع شرقی سے ندیمہ تسنیم،افشاں نوید،فرحانہ مظہر،رفعت بشیر،ضلع وسطی سے مسرت جنید،مدیحہ عزیز، ثمینہ مرسلین،ضلع جنوبی سے شبنم امیر،ذکیہ اقبال،ضلع گلبرگ وسطی سے طلعت ندیم،ثمینہ قمر، ضلع شمالی سے بشریٰ مقصود، مہر افشاں،ضلع ائیرپورٹ سے ساجدہ تنویر،ہاجرہ عرفان،ضلع قائدین سے گل رخ مسعود،ضلع کیماڑی سے نفیسہ رکن الدین،ضلع غربی سے ارجمند،ضلع کورنگی سے ناہید ظہیر،ضلع ملیر سے جمیلہ عبد الرحمن شوری’ کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔