اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تگڑا شو کرنے والا ہوں لیکن ابھی نہیں بتاؤں گا ،اگر امریکی سازش کامیاب ہوگئی تو ملک معاشی طور پر تباہ جائے گا، بلوں کو دودھ کی رکھوالی پر بٹھا دیا گیا،اگر ہم نے امریکہ کے سامنے جھکنا نہ چھوڑا تو ہم مکمل غلام ہو جائیں گے ، امریکہ ہمیں کیوں حکم دے کہ ہم روس جائیں یا نہیں، معیشت میں عدم استحکام ہوا توسنبھالی نہیں جاسکے گی ، مجھے یہ خوف ہے کہ موجودہ حکومت پاکستان کو انتہائی کمزور کر دے گی یہ حکومت ہماری قوم کی آزادی کو خطرے میں ڈال رہی ہے ان سب کا ایک ہی حل ہے اور وہ ہے الیکشن، حقیقی آزادی دلوانے کے لئے ساری قوم کو نکلنا ہوگاجس ملک میں رول آف لا کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں وہاں پھر کیا ہوگاسب کو حقیقی آزادی کے لئے نکلنے کی دعوت دے رہا ہوں
اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران کان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آزادی کی جو تحریک چلی تھی اس میں وکلاء کا بہت بڑا کردار تھا، آج جو پاکستان کی حقیقی آزاد ی کی تحریک ہے اس میں اگر دیگر تمام شعبوں کو ایک طرف رکھ دیں تو پاکستان کے وکلاء کااس تحریک میں بہت بڑا کردار ہے۔ مجھے کہا گیا کہ جب عدم اعتماد کی ووٹ ہو گی تو آئینی طور پر مجھے قبول کر لینی چاہئے تھی، اب میں وکلاء کے سامنے حقائق رکھتا ہوں ، سات مارچ کو امریکی انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ فار ساؤتھ ایشیاء کی واشنگٹن میں پاکستانی سفیر سے ملاقات ہوتی ہے، وہ پاکستانی سفیر کو کہتا ہے کہ عمران خان روس کیوں گیا تھااور یہ اس کا اپنا اقدام تھااور امریکہ اس کے اوپر بڑا ناراض ہے اور پھر کہتا ہے کہ عمران خان کو اگر تحریک عدم اعتماد جو اسمبلی میں پیش ہورہی ہے، ابھی سات کو پیش نہیں ہوئی تھی اور وہ تحریک عدم اعتماد پیش ہونے سے ایک دن پہلے آکر کہتا ہے اگر آپ عمران خان کو نہیں ہٹائیں گے تو پاکستان کو بڑی مشکلوں کا سامان کرنا پڑے گا اور پھر کہتا ہے کہ اگر ہٹا دو گے تو پاکستان کو معاف کردیا جائے گا۔سات کو یہ ہوتا ہے اور آٹھ کو اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش ہوتی ہے اورایک دم ہمارے اتحادیوں کو بھی خیال آتا ہے کہ یہ حکومت تو بہت بری ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی حکم کے بعد ہمارے پندرہ، بیس لوٹوں کو خیال آگیا امریکی ایمبیسی حزب اختلاف کے لوگوں سے ملنا شروع ہوگئے امریکی سفارتخانے کا کیا کام کہ بیک بینچر سے ملے کے پی کے کے وزیر عاطف خان کو بھی حکومت ہٹانے کا کہا گیا انہوں نے کہاکہ جہاں آج پاکستان کھڑا ہے آج وکلا کمیونٹی پر بڑی ذمہ داری ہے پاکستان کے فاؤنڈر بھی وکیل تھے پاکستان کی آزادی میں وکلا کا بڑا کردار تھاآج حقیقی آزادی میں بھی وکلا کا رول انتہائی اہم ہے سات مارچ کو پاکستانی ایمبیسیڈر کی امریکہ میں میٹنگ ہوئی ہے امریکہ نے کہا کہ عمران خان روس کیوں گیا تھاامریکہ کہتا تھا کہ عمران خان کو نہیں ہٹاؤگے تو پاکستان کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گاچند لوٹے امریکن ایمبیسی سے لوگوں کو بلا بلا کر میٹنگ کر رہے تھے۔
عمران خان نے کہاکہ ہمارے بھی لوٹے امریکن ایمبیسی کے لوگوں سے ملے ہمارے منسٹر خیبرپختونخوا سے بھی امریکن ایمبیسی کے نمائندوں نے میٹنگ کی اتحادیوں سے امریکن ایمبیسی والے ملتے رہے ہماری حکومت کے پہلے دوسال انتہائی مشکل تھے چائنہ مدد نہ کرتاتو بہت مشکل ہو جاتی پھر کرونا آگیا لاک ڈاؤن کا مشکل وقت گزراجس طرح کرونا کا مقابلہ کیا دنیا کے سامنے ہے کرونا میں عوام کو بڑی مشکلات سے بچایا۔انہوں نے کہاکہ تیس سالوں میں ہماری معاشی پاور سب سے زیادہ رہی ریکارڈ ایکسپورٹ ریکارڈ ٹیکس کولیکشن رہی سب سے زیادہ پیسہ کسانوں کو دیا گیا ،زرعی گروتھ بہترین رہی بیرونی سازش کے خلاف پاکستانی قوم نے سٹینڈ نہ لیا تو بڑی مشکلات ہیں۔
عمران خان نے کہاکہ جنرل مشرف نے اپنی کتاب میں امریکی دھمکیوں بارے لکھا گیاماضی میں ہمارے ملک میں چار سو ڈرون اٹیک کئے گئے۔ غلامی کے سامنے ڈٹ گیا تھا میں بھی امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیک سکتا تھااسی پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے غریب طبقہ پس جائے گا۔عمران خان نے کہاکہ ہم نے روس سے گیس اور گندم لینی تھی تیل بھی سستا روس سے ملنے والا تھا اب ہم امریکہ سے پوچھ کر روس جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا آج چالیس فیصد کم پر روس سے تیل خرید رہا ہے انڈیا نے پچیس فیصد تیل کی قیمت کم کی ہے ہم کیوں نہیں سستا تیل روس سے لے سکتے۔
عمران خان نے کہاکہ امریکہ کو بہتر جانتا ہوں جتنا ہم جھکیں گے وہ ڈو مور کہیں گے، میں امریکہ کا مائنڈ سیٹ جانتا ہوںامریکہ نے دھمکی دی کہ عمران خان کو ہٹانیشنل سکیورٹی کونسل نے یہ تسلیم کیا کہ مداخلت ہوئی ہے ہم نے چیف جسٹس کو مراسلہ بھیجا کیا انہیں تحقیقات نہیں کرنی چاہئیں؟۔عمران خان نے کہاکہ میں غلامی کے سامنے ڈٹ گیا تھا میں بھی امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیک سکتا تھا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے غریب طبقہ پس جائے گا۔اگر ہم نے امریکہ کے سامنے جھکنا نہ چھوڑا تو ہم مکمل غلام ہو جائیں گے ، امریکہ ہمیں کیوں حکم دے کہ ہم روس جائیں یا نہیں،امریکہ نے کئی دیگر ممالک میں بھی مداخلت کی جب ہماری چھ فیصد گروتھ تھی باہر سے پیسہ بھی آتا تھاجب معلوم ہوا کہ سازش ہو رہی تھی تو میں نے انکو سمجھایا جو سازش روک سکتے تھے شوکت ترین کو بھی کہا کہ انہیں واضح کریں سازش ہو رہی ہے اب امپورٹڈ حکومت آچکی ہے جن کے آتے ہی سٹاک مارکیٹ گر گئی امپورٹڈ حکومت صرف این آر او ٹو لینا چاہتی ہے رول آف لاء کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیںمحض سولہ ارب روپے کے کیسز ختم کروانے چاہتے ہیں تمام کیسز ہماری حکومت سے پہلے کے ہیںہم نے کسی سے کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی، مقصود چپڑاسی بھی مارا گیا دو انوسٹی گیٹر جان سے گئے ایک انوسٹی گیٹر نے کل پھانسی لے لی نیب و ایف آئی اے کے اوپر شہباز شریف بیٹھ گئے ہیںامپورٹڈ حکومت نے نئے لاز سے تمام کرپشن کیسز ختم ہو جائیں گے۔
عمران خان نے کہاکہ صدر مملکت نے تحقیقات کے لیے مراسلہ بھیجا ہے ثبوت کیا ہیں اس پر تحقیقات ہوں امریکہ نے پہلی مرتبہ رجیم چینج نہیں کی 1950میں وزیراعظم کو ہٹایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ معیشت میں عدم استحکام ہوا تو سنبھالی نہیں جائے گی اگر ہم نے سٹینڈ نہ لیا تو امریکہ آئندہ بھی ایسا کریگا اگر امریکی سازش کامیاب ہوگئی تو ملک معاشی طور پر تباہ جائے گا، بلوں کو دودھ کی رکھوالی پر بٹھا دیا گیا ۔
عمران خان نے کہاکہ مجھے یہ خوف ہے کہ موجودہ حکومت پاکستان کو انتہائی کمزور کر دے گی یہ حکومت ہماری قوم کی آزادی کو خطرے میں ڈال رہی ہے ان سب کا ایک ہی حل ہے اور وہ ہے الیکشن حقیقی آزادی دلوانے کے لئے ساری قوم کو نکلنا ہوگاجس ملک میں رول آف لا کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں وہاں پھر کیا ہوگاسب کو حقیقی آزادی کے لئے نکلنے کی دعوت دے رہا ہوں، تگڑا شو کرنے والا ہوں لیکن ابھی نہیں بتاؤں گا کہ کیا کرنے والا ہوں۔