سری نگر(کے پی آئی) بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں طبدھ کے روزضلع شوپیاں میں مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
بھارتی فوج نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کنجی کولر میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ فوجیوں نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا جس سے لوگوں کی نقل و حرکت محدود ہوگئی۔ فوجیوںنے صحافیوں کو بھی علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔
قابض حکام نے کنجی کولر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے تاکہ لوگوں کو موجودہ صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کرنے سے روکا جاسکے۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔