پارلیمنٹ کی ڈیجیٹائزیشن 2023 میں مکمل ہو گی ، کارکردگی میں بہتری آئے گی ، ڈاکٹر عارف علوی


اسلا م آباد(صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت، پارلیمنٹ کی ڈیجیٹائزیشن  2023 میں مکمل ہو گی ، کارکردگی میں بہتری آئے گی ،

صدر مملکت  ڈیجیٹل تعاون تنظیم (ڈی سی او)کے وفد سے گفتگو کررہے تھے جس نے ان سے جمعرا ت کو ملاقات کی ،ملاقات میں سیکرٹری جنرل ڈی سی او ، دیمہ الیحی، سیکرٹری آئی ٹی  محمد سہیل راجپوت نے شرکت کی،

اس موقع پر صدر نے کہاکہ حکومت  کی موثر پالیسی کی وجہ سے پاکستانی آئی ٹی شعبے  نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں ، خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے کاروبار اور تجارتی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتی ہیں،عارف علوی نے کہاکہ آئی ٹی گریجوایٹس کی تعداد بڑھانے کیلئے  اقدامات کررہے ہیں،ملک میں ورچوئل ایجوکیشن کو فروغ دے رہے ہیں

، صدر مملکت نے کہاکہ  نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا پروگرام ڈیجی اسکلز اب تک 10 لاکھ نوجوانوں کی تربیت کر چکا ہے ،شہری اور دیہی علاقوں میں ڈیجیٹل خلیج کو کم کرنے کیلئے اقدامات لیے جارہے ہیں ، ڈیجیٹل پاکستان ویژن کے تحت ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری اور ڈیجیٹل مہارت پیدا کرنے میں سرمایہ کاری کررہے ہیں ،

ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ حکومت، پارلیمنٹ کی ڈیجیٹائزیشن  2023 میں مکمل ہو گی ، کارکردگی میں بہتری آئے گی ، ڈی سی او ڈیجیٹل تعاون بڑھانے ، ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے ،

اس موقع پر سیکرٹری جنرل ڈی سی او  نے پاکستان کو تنظیم کو ممبر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ڈی سی او  پاکستان کو آئی ٹی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری  کیلئے دلکش ملک کے طور پر پیش کرے گی ،

سیکرٹری جنرل ڈی سی او نے کہا کہ ڈیجیٹل تعاون تنظیم پاکستان کو  کلاڈ سروسز کی فراہمی کرنے والے ملک کے طور پراجاگر کرے گی ، انہو ںنے کہاکہ ڈی سی او خواتین  اور نوجوانوں کو ڈیجیٹلی بااختیار بنانے کیلئے کام کرتی رہے گی ،

انہوں نے کہاکہ ڈی سی او خواتین،  نوجوانوں کو نوکری تلاش کرنے کی بجائے نوکریاں پیدا کرنے کے قابل بنانے کیلئے کاوشیں کرے گی ۔۔