بھارت کشمیریوں کا قتل عام کررہا ، حکمران کلبھوشن کو رہا کرانے کے لیے ناجائز قانون سازی کررہے ہیں،ڈاکٹرفرید احمد پراچہ


لاہور(صباح نیوز)نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹرفرید احمد پراچہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی طر ف سے نہتے کشمیریوں پر درندگی ، گھروں سے نکال کر شہید کرنے اورورثا کو لاشیں نہ دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی درندگی ،سفاکی اورڈاکٹروں سمیت عام شہریوں کے قتل عام میں مسلسل اضافہ ہورہاہے ۔جبکہ حکمران کلبھوشن کو رہا کرانے کے لیے ناجائز قانون سازی کررہے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کلبھوشن کو گرفتارکرنے اوردنیا کو اس کے بارے میں ثبوت دینے والے اداروں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنی پوزیشن واضح کریں۔

ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا کہ قومی سلامتی کے معاملات کا تعلق کسی پارٹی یا حکومت سے نہیں  پوری قوم سے ہوتے ہے اور اس پر کسی طرح کی لچک قومی مفادات سے غداری شمار ہوگی ۔