جنوبی کشمیر میں کشمیری نوجوان شہید،4 نوجوان گرفتار


سری نگر:بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر میں کشمیری نوجوان کو شہید کردیاہے۔

بھارتی فوج نے ضلع کولگام کے علاقے کھاندی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران نوجوان کو گولی مار کر شہید کیا۔

پولیس نے دعوی کیا ہے کہ مار اجانے والا حزب المجاہدین کا عسکریت پسند تھا ۔ بھارتی فوج نے علاقے کی ناکہ بندی کررکھی ہے اور موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کررکھی ہے جبکہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔

ادھر  بھارتی فورسز نے  بڈگام سے دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔مدبراعجاز اور سید منتہا معراج نامی ناجوانوںکو کو ضلع کے علاقوں گلشن آباد اور نیو کالونی اومپورہ سے گرفتار کیا گیا۔پولیس نے گرفتار نوجوانوں پر عسکریت پسند ہونے کا الزام عائد کیا ہے تاکہ انکی غیر قانونی گرفتار ی کا جواز پیدا کیا جاسکے۔ ادھر شمالی کشمیر کے بارہ مولا ضلع  ارشاد احمد میر ولد عبدالرحمان، زاہد بشیر  ولد بشیر احمد کو گرفتار کر لیا گیا۔

وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے کنگن علاقے میں وانگت جنگلات میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون کی موت ہو گئی اور تین دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔حادثے میں جاں بحق خاتون کی شناخت گلشنہ بیگم ، زوجہ بلال احمد  ہوئی ہے۔بڈگام ضلع کے سرسیار چاڈورہ میں ایک نوجوان پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔ نوجوان کی شناخت لطیف احمد تیلی ولد عبدالاحد تیلی ساکن ڈاڈاومپورہ پورہ چاڈورہ کے طور پرہوئی ہے۔