سید صلاح الدین کاحریت کانفرنس کے رہنما مصدق عادل کے انتقال پر اظہار افسوس


مظفر آباد(صباح نیوز)حزب المجاہدین  کے  سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما مصدق عادل کے انتقال پر ملال سے کافی دکھ پہنچا ہے  ۔ تحریک آزادی کشمیر ایک پر وقار ،سچے اور کھرے رہنما سے محروم ہوگئی

ایک بیان میں سید صلاح الدین نے کہا کہ مصدق عادل تحریکِ آزادی کے ممتاز رہنما تھے ۔ مرحوم جموں و کشمیر میں بھارتی قبضے کے خلاف ایک توانا آواز تھے۔مرحوم نے قید و بند کی صعوبتوں کے باوجود ہمیشہ کلمہ حق بلند کیا اور آخری دم تک کرتے رہے۔

جموں و کشمیر پیپلز لیگ کے رکن اور پیپلز پولیٹیکل فرنٹ جموں و کشمیر کے چیئرمین بھی رہے۔ان کا پورا خاندان تحریک آزادی اور اسلام کی سربلندی کے لئے ہمیشہ میدان عمل میں کھڑا رہا اور قابض دشمن کے ہر حربے کو اپنی ایمانی قوت سے ناکام کرتا رہا۔

سید صلاح الدین نے مرحوم کی جنت نشینی اور پسماندگان کے لئے صبر کی دعا کی اور اس عزم کو دہرایا کہ مرحوم رہنما کی جلائی گئی شمع کو بجھنے نہیں دیا جائیگا۔ان شا اللہ