بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں میں پرتشدد کارروائیاں شروع کر دیں


سری نگر: بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں  کو محاصرے میں لے کر  پرتشدد کارروائیاں شروع  کر دی ہیں۔شوپیان کے علاقے زینہ پورہ میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی  میں فورسز نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا اور گھر گھر تلاشی لی۔

بھارتی فوج  نے سرینگر ، اسلام آباد ، پلوامہ ، کولگام ، کپواڑہ ، بارہمولہ ، بانڈی پور ہ، بڈگام ، کشتواڑ ، ڈوڈہ، پونچھ اور راجوری اضلاع کے مختلف علاقوں میں بھی کارروائیاں کیں۔ کارروائیوں کے دوران فورسزاہلکاروں نے مقامی لوگوں بالخصوص نوجوانوں سے پوچھ گچھ کی اور انہیں ہراساں کیا۔

فورسز نے انہیں پوچھ گچھ کے نام پر قریبی تھانوں اور فوجی کیمپوں پر طلب کیا۔بھارتی فورسز نے کشتواڑ میں ایک آپریشن کے دوران  طالب حسین نامی شہری کو گرفتار کر لیا ہے ۔

پولیس نے  طالب حسین کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام قانوں یو اے پی اے کے تحت  مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ  طالب حسین ولد مرحوم نور محمد گجرحزب المجاہدین کے ایک سرکردہ  عسکریت پسند ہیں