مظفر آباد۔ حزب المجاہدین کے سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے عظیم مجاہد و کمانڈر نثار احمد کھانڈے شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جدائی سے دل زخمی ہیں تاہم اللہ تعالی سے امید ہے کہ اِس عظیم مجاہد کا لہو ضائع نہیں ہوگا
شہدا کی یاد میں بلائی گئی ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید نثار 25 برسوں سے حزب کے کارواں میں شامل تھے۔ کئی بار بھارتی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہوئے لیکن جونہی رہا ہوتے تو فورا جہادی میدان کا رخ کرتے۔2018 سے میدانِ کارزار میں مسلسل برسر پیکار رہے ، مختلف زمہ داریوں پر فائز رہے۔
جمعہ کے روز کمانڈر نثار احمد کھانڈے بھارتی فوج کے ساتھ رشی پورہ کپرن اسلام آباد میں ایک خونریز جھڑپ میں شہید ہوئے ۔اِس مقابلے میں اطلاعات کے مطابق درجنوں بھارتی فورسز اہلکار زخمی اور ہلاک ہوئے۔ شہید میں بدرجہ اتم قائدانہ صلایتیں موجود تھیں اور یہ انہی قائدانہ صلاحیتوں کا اعجاز ہے کہ اس وقت 9 لاکھ بھارتی فورسز کے مقابلے نہتے مجاہدین کی ایک مختصر تعداد صرف اللہ کے بھروسے پر لڑ کر ایک تاریخ رقم کررہے ہیں۔ سید صلاح الدین نے کہا کہ اِن شا اللہ تاریخ رقم ہوگی اور قابض قوتیں بالآخر شکست سے دوچار ہوں گی۔
تقریب سے دیگر مقررین کے علاوہ نائب امیر حزب المجاہدین سیف اللہ خالد نے بھی خطاب کیا اور شہید نثار کو زبردست خراج عقیدت ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر شہدا کی بلندی درجات اور وارثین کے لئے صبرجمیل کی دعا کی گئی اور اس عزم کو دہرایا گیا کہ حصول منزل تک ہر محاذ پر جدوجھد جاری رہے گی۔ اِن شا اللہ