ضلع پونچھ میں اہم مقامات پر فورسز کے چھاپے


سری نگر:ریاستی تحقیقاتی ایجنسی(ایس آئی اے)نے سرحدی ضلع پونچھ میں مختلف اہم مقامات پرچھاپے مارے اور تلاشیاں لیں۔چھاپے کئی مقامات پر مارے گئے تاہم ایس آئی اے نے ان افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی جن کے گھروںپر چھاپے مارے گئے۔

ایس آئی اے جموں کی ایک خصوصی ٹیم نے پونچھ میں اہم مقامات پر چھاپے مارے۔

ادھرپولیس نے نوجوانوں کو مختلف علاقوں میں گھر وں پرچھاپوں کے دوران گرفتار کیا۔ پولیس نوجوانوں کو اودھم پور دھماکے سے متعلق کیس میں پھنسانے کی کوشش کر رہی ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس مکیش سنگھ ، ڈی آئی جی اودھم پور-

ریاسی رینج سلیمان چودھری اور ایس ایس پی اودھم پور ڈاکٹر ونود کمار نے جموں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرفتاکئے گئے نوجوانوں کی شناخت ضلع رام بن میں ہلہ بوہڑ دھار کے رہائشی محمد رمضان سہیل ،ضلع ڈوڈہ میں موٹلہ ڈیسا کے خورشید احمد اور دھانی بھدرواہ کے رہائشی نثار احمد خان کے طورپر ہوئی ہے ۔

انہوں نے دعوی کیاان تینوں کا تعلق ایک مجاہد تنظیم سے تھا۔ ادھم پور کے سلا تھیہ چوک میں10مارچ کو ہونے والے دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور پندرہ دیگر زخمی ہوگئے تھے۔