مقبوضہ کشمیر سے عازمین حج کا پہلا قافلہ سعودی عرب روانہ ہوگیا


سری نگر:مقبوضہ کشمیر  سے عازمین حج کا پہلا قافلہ  اتوار کوسری نگر کے انٹرنیشنل ائر پورٹ سے سعودی عرب روانہ ہوگیا۔145 عازمین پر مشتمل پہلے قافلے کو  سری نگر سے رخصت کیا۔

اس موقع پر حج ہاوس سری نگر کے سی ای او ڈاکٹر عبدالسلام نے بتایا ا س سال  چھ ہزار کے قریب کشمیری فریضہ حج  ادا کریں گے۔

آج  145عازمین پر مشتمل پہلا قافلہ جس میں 80 مرد اور 65 خواتین شامل تھیں کو سری نگر ہوائی اڈے سے جدہ کی طرف رخصت کیا گیا۔