پاکستانی ا فواج اور قوم ملک کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہے، ائیر چیف مارشل(ر)سہیل امان


جھنگ(صباح نیوز) ائیر چیف مارشل(ر)سہیل امان نے کہا ہے کہ پاکستانی ا فواج اور قوم ملک کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے، پاکستان ایٹمی قوت کا حامل ملک ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت میلی انکھ سے نہی دیکھ سکتی، دشمنان پاکستان کا ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، جان و مال سب کچھ ملک پر نچھاور کرنے کیلئے تیار ہیں، ملک میں تعلیم کے زریعے انقلاب لائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیڈٹ کا لج جھنگ میں پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کیڈٹ کا لج جھنگ میں گزشتہ روز پاسنگ آؤٹ تقریب منعقد ہوئی تقریب میں چیئرمین بورڈ اف گورنر کیڈ ٹ کالج جھنگ ائیر چیف مارشل(ر)سہیل امان ،سی ای او کیڈٹ کالج جھنگ کمانڈ ر (ر)صہیب فاروق نے شرکت کی۔

تقریب میں پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹ نے اس موقع پر اپنی تربیتی مہارتوں کا عملی مظاہرہ بھی کیا اور شاندار پریڈ کی جس کو پنڈال میں مو جود افراد نے خوب سراہا پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

پاسنگ آؤٹ تقریب سے چیئرمین بورڈ آف گورنر کیڈ ٹ کالج جھنگ ائیر چیف مارشل (ر)سہیل امان نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پاس آوٹ ہو نے والے طلبا و طالبا ت نے محنت اور جس لگن سے اپنی ٹریننگ اور تعلیم مکمل کی اور عملی تربیت کا مظاہرہ کیا ہے اسی محنت اور لگن سے ملک اور قوم کی خدمت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج جھنگ میں تعلیم کے ساتھ بچوں کی تربیت بھی کی جا رہی ہے جو ملک کے ہر شعبہ زندگی میں اپنا کردار ادا کریں گے اور پاکستان کے دفاع کیلئے افواج میں شامل ہو کر ملک کیلئے اپنی خد مات سر انجام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ا فواج اور قوم ملک کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے، پاکستان ایٹمی قوت کا حامل ملک ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت میلی انکھ سے نہی دیکھ سکتی، دشمنان پاکستان کا ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، جان و مال سب کچھ ملک پر نچھاور کرنے کیلئے تیار ہیں، ملک میں تعلیم کے زریعے انقلاب لائیں گے،

سی ای او کیڈٹ کالج جھنگ کمانڈ ر(ر)صہیب فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیڈٹ کالجز ملک کی فوجی چھونیاں ہیں جہاں تعلیم حاصل کرنے والوں کو تربیت اور ٹریننگ بھی دی جا تی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے پاکستانی افواج ملک کے دفاع و سلامتی کیلئے پوری طرح تیار ہے دشمنان پاکستان کو ہر محاذ پر ناکام بنائیں گے، کیڈٹ کالج جھنگ کے پاس آؤٹ ہونے والے طلبا و طالبات کا جذ بہ دیکھ کر لگ رہا ہے پاکستان کی آنے والی نسل اس ملک کا دفاع کرنے کیلئے تیار ہے اور ہر میدان میں ملک و قوم کا نام پوری دنیا میں روشن کریں گے۔

تقریب کے اختتام پر سی ای او کیڈٹ کالج جھنگ نے چیف ائیر مارشل ر سہیل امان و دیگر تقریب آنے والے مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب میں پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹ کے والدین بھی موجود تھے